اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان تمباکو استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل

پاکستان تمباکو استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں شامل

خیرپور: پاکستان تمباکو استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جہاں 22 ملین سے زائد نوجوان اس کا استعمال کر رہے ہیں،جب کہ سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد پھیپھڑوں کے کینسر، اسٹروک، دل اور سانس کی بیماری کے سبب ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر روٹیرین شجاعت احمدصدیقی نے الفاروق اسکاؤٹس اوپن گروپ خیرپور کی جانب سے نو ٹوبیکو مہم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوش کے ساتھ رہنے والا ایک گھنٹے میں جتنا تمباکو سونگھتا ہے وہ ایک سگریٹ پینے کے برابر ہے ۔طبی تحقیق کے مطابق سگریٹ زندگی کے 11 منٹ ضائع کرتی ہے ۔ سگریٹ نوش کی زندگی کے اوسط 10سال کم ہو جاتے ہیں۔ اس موقع پر ماہر فزیشن ڈاکٹر ظفر جتوئی نے کہا کہ پھیپھڑوں کی بیماری کی اہم وجہ تمباکو نوشی ہے ، ٹی بی سینٹروں میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں میں 60 فیصد سے زائد مریض تمباکو نوشی سے متاثر ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق عام جگہ پبلک مقام ، دفاتر، ہوٹل ، بسوں، ٹرینوں شاپنگ سینٹر و مال وغیرہ پر سگریٹ نوشی کے لئے ممنوعہ علاقہ قرار دئے جانے پر عمل درآمد کیا جائے ۔تقریب سے سینیئر صحافی محمد اطہر صدیقی ، اسکاؤٹ لیڈر عبد الواحد پٹھان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

loading...