اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بھارت کو ایف 16 اور ایف 18 طیاروں کی فروخت

بھارت کو ایف 16 اور ایف 18 طیاروں کی فروخت

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیاروں کی فروخت کی مکمل حمائت کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیاروں کی بھارت کو فروخت کی بھرپور حامی ہے ۔ امریکی اراکین کانگریس اور بیوروکریٹس بھی ان لڑاکا طیاروں کی بھارت کو فروخت کے عمومی طور پر حامی ہیں اور وہ اب اسے ایک معاہدے کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس سے امریکہ کا بھارت کے تجارتی خسارہ بھی کم ہو جائے گا اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

loading...