اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان کی ٹاپ اداکارائیں ایف بی آر کے شکنجے میں

پاکستان کی ٹاپ اداکارائیں ایف بی آر کے شکنجے میں

لاہور : ایف بی آر نے معروف فلم سٹار نور اور صبا قمر کی جائیدادیں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کر دی ہیں، بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ڈیفنس میں واقع صبا قمر کی رہائش گاہ بی 799 کو منجمد کر دیا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صبا قمر کے ذمہ 32 لاکھ 78 ہزار روپے ٹیکس واجب الادا ہے جبکہ ڈیفنس فیز فائیو میں فلمسٹار نور کی رہائش گاہ کو بھی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر منجمد کر دیا ہے، ایف بی آر فلمسٹار نور کی ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 134 اے رہائش گاہ کو منجمد کر دیا ہے جبکہ ان لینڈ ریونیو آفیسر اشرف قمر نے جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

loading...