اشاعت کے باوقار 30 سال

اپنوں نے سرجیکل اسٹرائک کا بھانڈہ پھوڑ دیا

اپنوں نے سرجیکل اسٹرائک کا بھانڈہ پھوڑ دیا

نئی دہلی: بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کرنے کے دعوے کا بھانڈا ایک بھارتی فوجی نے ہی پھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھارتی فوج میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والے فوجی اہلکار تیج بہادر نے اب بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کرنے کے دعوے کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ہے۔ تیج بہادر نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کا دعوی جھوٹا تھا جو عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ بھارتی سرکار اور فوجی قیادت نے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے اور انہیں بے وقوف بنانے کے لئے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک کا جھوٹا دعوی کیا تھا۔

loading...