اشاعت کے باوقار 30 سال

چین اور پاکستان سے اکٹھے جنگ ہو سکتی ہے

چین اور پاکستان سے اکٹھے جنگ ہو سکتی ہے

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جب کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے ڈوکلام کے مسئلے پر اور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے اپنی فوج کے تفصیلی مؤقف کی وضاحت کی۔جنرل راوت کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر بھارتی فوجی دستے مصروف عمل ہیں جب کہ انھوں نے الزام عائد کیا کہ چین بھارت سے ڈوکلام کا علاقہ چھیننے کے لیے پر تول رہا ہے اور ہمیں اس کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ اکھٹے جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں اس ممکنہ جنگ سے نپٹنے کے لیے شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔