اشاعت کے باوقار 30 سال

مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم پر پولیس کانسٹیبل احتجاجاً مستعفی

نئی دہلی: بھارت کے مکروہ چہرے پر ایک اور تھپڑ ، مقبوضہ کشمیر کے ایک پولیس کانسٹیبل نے ضمیر کے ہاتھوں مجبور ہو کر استعفیٰ دے دیا، ویڈیو پیغام انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔ رئیس نامی کانسٹیبل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ نہتے لوگوں پرتشدد اور قتل و غارت نہیں دیکھ سکتے ۔ انہوں نے کہا سات سال پہلے محکمہ پولیس میں نوکری کرتے وقت ان کا خیال تھا کہ وہ لوگوں کی خدمت اور اپنے خاندان کی کفالت کریں گے، آئے روز کشمیریوں کو قتل کیا جاتا ہے، انہیں اندھا کیا جاتا ہے اور یہ صرف اس لئے کہ وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں ۔

loading...