اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ایک اور بڑی امریکی ریاست سمندری طوفان کی زد میں

ایک اور بڑی امریکی ریاست سمندری طوفان کی زد میں

فلوریڈا: امریکا ابھی ہاروی طوفان کے نقصانات سے پوری طرح نبرد آزما نہیں ہو سکا تھا کہ ایک اور طوفان جسے ارما کا نام دیا گیا ہے اپنی پوری شدت کے ساتھ مزید تباہی پھیلانے کو تیار ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق بحراوقیانوس میں بننے والا ارما طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس سمندری طوفان ارما کی شدت 5 درجے کی ہو گئی ہے۔ امریکا کے قومی ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ طوفان کی ہوائیں 295 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے فلوریڈا سے ٹکرا سکتی ہیں۔ حکام نے 120 میل پر محیط ریاست فلوریڈا کے جزائر سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فلوریڈا کے جزیرے کیز میں طوفان کے پیش نظر سیاحوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔ جزیرہ کیز سطح سمندر سے 3 سے 4 فٹ بلند ہے، ارما طوفان کے باعث 7 سے 11 فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سمندری طوفان ہاروی نے ریاست ٹیکساس میں بڑی تباہی مچائی تھی۔

loading...