اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان اور چین کو دھمکی

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان اور چین کو دھمکی

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق نئی دہلی میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ڈوکلام کے مسئلے پر اور مستقبل میں چین کے ساتھ کسی بھی ممکنہ تنازعے کے حوالے سے تفصیلا اپنی فوج کے مئوقف کی وضاحت کی۔ جنرل راوت کا کہنا کہ بھارتی فوجی دستوں کو چین کے ساتھ شمالی بارڈر پر ہمارے فوجی دستے مصروف عمل ہیں جبکہ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین بھارت سے ڈکلام کا علاقہ چھیننے کے لئے پر تول رہا ہے اور ہمیں اس کے لئے تیار ہونا چاہیے۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ چین کے ساتھ بھارتی تنازعے سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں اس ممکنہ جنگ سے نپٹنے کے لئے شمالی اور مغربی سرحدوں پر کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

loading...