اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

دیکھنے، سننے اور چلنے والا ریفریجریٹر

دیکھنے، سننے اور چلنے والا ریفریجریٹر

برلن: حال ہی میں پیناسونک کمپنی نے ایک چھوٹا چلنے پھرنے والا فریج متعارف کرایا ہےجو ایپ یا آواز کے حکم پر آگے بڑھ کر آپ کو پسندیدہ مشروبات اور کھانے کی اشیا پہنچا سکتا ہے۔ پینا سونک کے اسمارٹ ریفریجریٹر کا عملی مظاہرہ حال میں جرمنی میں ایک ٹیکنالوجی نمائش میں کیا گیا ہے۔ یہ فریج آرام سے باورچی خانے کے ایک کونے میں سمائے رہتا ہے اور آپ اسے جب بلاتے ہیں تو یہ دھیرے دھیرے آگے بڑھتا ہے آپ کے پاس پہنچ جاتا ہے۔ اس میں نصب اسمارٹ کیمرہ 15 سینٹی میٹر آگے تک دیکھ سکتا ہے اور از خود کمرے کا نقشہ بناکر رکاوٹوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص ایپ سے بھی یہ مکمل طور پر کنٹرول ہو سکتا ہے۔ پورے گھر کو سمجھنے کے بعد یہ ازخود مڑتا ہے اور اپنے مقام تک پہنچ جاتا ہے۔ اس میں نصب بیٹری اس کے تمام کاموں کو کنٹرول کرتی ہے اور جب بیٹری ختم ہونے لگتی ہے تو فریج ازخود اپنے جارچنگ اسٹیشن سے جاکر منسلک ہو جاتا ہے۔ اس کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کے اندر موجود اشیا کی تفصیل سے یہ اچھی طرح واقف رہتا ہے۔

loading...