اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اپنی جان پر کھیل کر معمر حاجی کو بچا لیا

 اپنی جان پر کھیل کر معمر حاجی کو بچا لیا

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں سیکورٹی اہل کار نے اپنی جان پر کھیل کر معمر حاجی کو بس تلے کچلے جانے سے بچا لیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کا ایک طالب علم بندر الجہنی حج آپریشن میں شامل تھا ۔ مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی کے دوران اس نے دیکھا کہ ایک معمر حاجی سڑک عبور کر رہا ہے جو اچانک تیز رفتار بس کے سامنے آ گیا، بس اس معمر حاجی کو کچلنے والی تھی کہ سیکیورٹی اہل کار نے اپنی جان پر کھیل کر حاجی کو بس کے سامنے سے ہٹا کر کنارے پر کر دیا، اسی اثنا میں بس ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی مگر بس مکمل طور پر روکنے سے قبل سیکیورٹی اہل کار کی ٹانگ پر چڑھ چکی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی سیکیورٹی اہل کار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ دوسری جانب شاہ فہد کالج برائے امن عامہ کے ڈائریکٹر نے سیکیورٹی اہل کار کی عیادت کی اور اس کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا کہ اس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ایک معمر حاجی کو بچایا ۔

loading...