اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

امریکا کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے

امریکا کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے

لندن: برطانیہ کے تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کو پاکستان کی بہت ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے دھمکیوں سے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو متحد ہونے میں مدد دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انتہا پسندی کے خلاف فوجی آپریشنوں کی کامیابی، اقتصادی بحالی اور چینی مدد نے پاکستان کے اعتماد کو تقویت دی اور امریکی امداد پر انحصار کم ہو گیا۔ سیاسی اور عسکری قیادت یہ کہنے میں متحد ہو گئی کہ امریکی دھمکیوں اور مالیاتی بلیک میل کا وقت ختم ہو گیا اور امریکا کی اہمیت کم ہو رہی ہے۔