اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت میں خاتون صحافی گوری لنکیش کو قتل کر دیا گیا

بھارت میں خاتون صحافی گوری لنکیش کو قتل کر دیا گیا

بنگلور: بھارت میں بائیں بازو کی خاتون صحافی اور ہفت روزہ ”لنکیش میگزین“ کی ایڈیٹر گوری لنکیش کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ خاتون صحافی کو ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور بی جے پی حکومت میں انہیں کئی بار پابند سلاسل کیا جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندی کے مخالف نظریات کی حامل گوری لنکیش کو تین موٹر سائیکل سواروں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار دیں، گولیاں ان کے سر اور پیٹ میں لگیں جو کہ بہت قریب سے چلائی گئیں تھیں، گولیاں لگنے سے خاتون صحافی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ گوری لنکیش ایک نڈر اور بے باک صحافی کے طور پر مشہور ہیں اور انہوں نے متعدد بار ہندو انتہا پسندوں کے خلاف آرٹیکلز بھی لکھے ہیں۔ خاتون صحافی نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام پر بھی مضامین کی ایک سیریز تحریر کی تھی، اپنے نظریات کی وجہ سے وہ ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر تھیں جبکہ انہیں متعدد بار قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔ بنگلور پولیس کے مطابق وہ قتل کے تمام پہلوﺅں پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

loading...