اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کا ثبوت دے دیا

مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کا ثبوت دے دیا

نئی دہلی: برما حکومت اور فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دنیا بھر میں جہاں برما حکومت پر لعن طعن اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے وہیں مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں موجود 40 ہزار روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو برما میں واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے، ہم روہنگیائی مسلمانوں کو سمندر میں پھینک رہے ہیں اور نہ ہی انہیں گولی مار رہے ہیں، کوئی ملک اور بین الاقوامی ادارہ ہمیں درس دینے کی کوشش نہ کرے۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ برما کے دوران انڈین وزیر مملکت کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھارت میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو برما واپس بھیجنے کی کارروائی قانون کے مطابق ہو گی، روہنگیا کے 40 ہزار مسلمان بھارت میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں رہ رہے ہیں، مودی سرکار انہیں میانمار واپس بھیجنے کی کارروائی کر رہی ہے اور یہ کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق ہو گی۔ روہنگیا مسلمانوں پر مودی حکومت کی کارروائی کی بعض بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے مذمت کرنے کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یہ غیرقانونی تارکین وطن ہیں، خواہ وہ اقوام متحدہ میں رجسٹرڈ ہوں یا نہیں ہوں، بین الاقوامی ادارے پناہ گزینوں کے معاملہ پر ہندوستان کو درس دینے کی کوشش نہ کریں۔ ہندستان جمہوری ملک ہے اور ہندوستان نے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے، حکومت ہند انہیں سمندر میں نہیں پھینک رہی ہے اور نہ ہی گولی مار \رہی ہے، انہیں واپس بھیجنے کا کام قانون کے مطابق کیا جا رہا ہے،مودی حکومت نے ملک میں غیرقانونی طریقہ سے موجود 40ہزار سے زائد روہنگیا لوگوں کو واپس ان کے ملک میانمار بھیجنے کا عمل شروع کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم آج سے ایک روزہ دورے پر برما پہنچ رہے ہیں۔

loading...