اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا طلاق نہ لینے کا فیصلہ

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا طلاق نہ لینے کا فیصلہ

لندن: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ نے طلاق نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پرانی باتوں کو بھلا کر پھر سے نئی زندگی اکھٹے گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ انجلینا جولی اور اداکارپریڈپٹ کے درمیان صلح ہو گئی اور وہ دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آ گئے اس حوالے سے برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہو گئی ہیں اور اب وہ دونوں اپنے رشتے کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بائیوگرافر ای ین ہالپیرن نے بتایا کہ دونوں اداکاروں نے گزشتہ برس ستمبر میں علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا اور انجلینا جولی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی تاہم یہ عمل مکمل ہونے سے قبل گزشتہ دنوں دونوں آمنے سامنے آئے اور ایک دوسرے سے مل کر گلے شکوے دور کر لیے۔رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ نے دوبارہ رشتہ جوڑنے میں پہل کی جس کے بعد انجلینا جولی نے بھی ناراضی ختم کر دی، ملاقات کے دوران دونوں ایک دوسرے کو گلے لگا کر کافی دیر تک روتے رہے اور اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نئے سرے سے اپنی زندگی شروع کریں گے۔بائیوگرافر کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ دونوں ہی تعلقات بحال کرنا چاہتے تھے اور اپنے رشتے کو درست سمت میں لانے کے لیے دونوں اداکار روحانی کاؤنسلنگ سے بھی گزر رہے تھے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2005 میں فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کے بعد سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن پھر اچانک اس جوڑی کو کسی کی نظر لگ گئی اور شادی کے صرف دو سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے تازہ انٹرویو میں بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ زندگی بے زار ہو گئی تھی۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد تنہا زندگی گزارنا بہت مشکل ہے، مجھے تنہائی میں بالکل اچھا نہیں لگ رہا، میں ایسا کبھی بھی نہیں چاہتی تھی اور یہ میری زندگی کا بہت مشکل دور ہے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں دنیا کے سامنے یہ ظاہر نہیں کرسکتی کہ مجھے کسی مشکل کا سامنا نہیں، حقیقت یہی ہے کہ میں اس مشکل دور سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ جانتی ہوں کہ ہر انسان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا وقت آتا ہے۔ اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ جلد اس مشکل دور کا خاتمہ ہو جائے گا کیوں کہ ایک ایک لمحہ ان پر گراں ہے۔