اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

شیخ رشید احمد لندن پہنچ گئے

شیخ رشید احمد لندن پہنچ گئے

لندن : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کچھ نجی محافل میں شرکت کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے، لندن قیام کے دوران حدیبیہ پیپر ملز کیس پر بھی بات کریں گے۔ شیخ رشید احمد نے لندن پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں، کوشش کریں گے کہ لندن قیام کے دوران اس پر تفصیلی بات چیت ہو۔ نواز شریف ایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں، نواز شریف کی تباہی میں سب سے زیادہ ہاتھ مریم نواز کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک جس جگہ پہنچ گیا ہے انہیں پورا یقین ہے کہ اب انصاف کا علم بلند ہو گا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا، پاکستان کو امریکی دھمکیوں کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے آخری نیب ریفرنس سے بری ہو جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو ٹریلر چل رہا ہے تھوڑے دنوں میں آصف زرداری کی فلم بھی چلے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت شریف خاندان کے اکثر افراد پہلے ہی لندن میں موجود ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی آج (منگل کو) لندن کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی 9 ستمبر کو لندن جائیں گے۔