اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

ڈچز آف کیمبرج تیسری مرتبہ امید سے ہیں

ڈچز آف کیمبرج تیسری مرتبہ امید سے ہیں

لندن: برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ میڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے جب کہ کیٹ شدید علالت کے سبب اپنی طے شدہ مصروفیات اور تقاریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ شاہی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرل یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچز آف کیمبرج تیسری مرتبہ امید سے ہیں۔ اس خبر پر شہزادہ ولیم، ان کی دادی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سمیت شاہی خاندان نے انتہائی خوشی کا اظہار کا ہے۔ واضح رہے کہ شاہی جوڑے کے سب سے بڑے بیٹے چار سالہ شہزادہ جارج نے لندن میں اسکول کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ولیم اور کیٹ مڈلٹ کی ایک دو سالہ بیٹی شہزادی چارلٹ بھی ہیں۔