اشاعت کے باوقار 30 سال

ریل کمپنیوں کے عملے کی ہڑتال

ریل کمپنیوں کے عملے کی ہڑتال

لندن: برطانیہ میں 3 ریل کمپنیوں کے عملے کی ہڑتال کے باعث مسافر خوار ہو گئے ،1600 ریل گاڑیاں چل ہی نہ سکیں جس کے باعث بس سٹیشنوں پر رش لگ گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلے تو ریل کمپنیوں کی ہڑتال کے باعث طلبا سمیت لاکھوں مسافر مشکل میں پھنس گئے ۔ سدرن ، ناردرن اور مرسی ریل کا عملہ گارڈز کی ملازمتوں کے ممکنہ خاتمے کے خلاف ہڑتال پر ہیں ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حکم پر ریل کمپنیوں نے گارڈز کی نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔تاہم ہڑتال کے باعث مرسی ریل کی 800 میں سے صرف 160 جب کہ ناردرن کی 2500 میں سے 900 ٹرین چلیں گی جب کہ 1600 منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

loading...