اشاعت کے باوقار 30 سال

مودی نے خاتون کو نا قابِل یقین عہدہ دے دیا

مودی نے خاتون کو نا قابِل یقین عہدہ دے دیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرا مودی نے خاتون رکن لوک سبھا کو وزیر دفاع نامزد کر دیا، وہ اس عہدے پر آنے والی بھارت کی پہلی خاتون ہیں جبکہ ایک خاتون کو یہ وزارت ایک ایسے وقت پر سونپی گئی جب پاکستان اور چین کے ساتھ بھارت کے سرحدی تعلقات کشیدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کی طرف سے نرمالا ستھارامن کی تعیناتی کے باعث ارن جیٹلی کی مشکلات کچھ کم ہوں گی جو کئی ماہ سے وزارت خزانہ اور دفاع کو سنبھالے ہوئے تھے، صرف یہی نہیں بلکہ ٹرین حادثے کے بعد استعفے کی پیشکش کرنے والے وزیر ریلوے سریش پرابھو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے 9 نئے وزراء کو شامل کیا گیا جبکہ 4 کو وزارتوں میں ترقیاں مل گئیں، مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابینہ کی یہ تیسری تبدیلی ہے۔ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد مودی کا کہنا تھا کہ ’میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، جنہوں نے آج حلف اٹھایا، ان کے تجربات اور نظریات کابینہ کے کام میں مزید وسعت پیدا کریں گے‘۔بھارت کی نئی کابینہ میں مجموعی طور پر پانچ مزید خواتین کو شامل کیا گیا۔

loading...