اشاعت کے باوقار 30 سال

کین جسٹر بھارت میں نئے امریکی سفیر نامزد

کین جسٹر بھارت میں نئے امریکی سفیر نامزد

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کین جسٹر کو بھارت میں نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے جو جلد نئی دہلی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کین جسٹر کو بھارت میں امریکا کا نیا سفیر مقرر کیا ہے اور وہ نئی دہلی جا کر جلد عہدہ سنبھال لیں گے۔ اس سے قبل بھارت میں امریکا کے سفیر رچرڈ ورما تھے جنہیں سابق امریکی صدر براک اوباما نے مقرر کیا تھا تاہم وہ گزشتہ برس نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے اور تب سے یہ اہم عہدہ خالی تھا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کین جسٹر بھارت امریکا تجارتی تعلقات کے ماہر ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے دفاعی و ٹیکنالوجی معاہدوں میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی کین جسٹر کی نامزدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کین جسٹر اس وقت وائٹ ہاؤس میں نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر ہیں اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ بھارت میں امریکی سفیر تعینات ہو جائیں گے۔

loading...