اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

دی کپل شرما شو بند

دی کپل شرما شو  بند

ممبئی: بھارت کے مشہور ترین مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کو بند کر دیا گیا۔ بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی اپنے ٹیم ممبر سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر شو کی گرتی ریٹنگ کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے اور پھر شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت متعدد سپر اسٹار ان کے سیٹ پر کپل شرما کا انتظار کرتے رہ گے مگر خرابی صحت کی وجہ سے انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ بھی منسوخ کرنا پڑی جس کی وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے فلم ’بادشاہو‘ کی کاسٹ ’دی کپل شرما شو‘ کے سیٹ پر موجود تھی مگر بہت دیر انتظار کے بعد بھی میزبان کپل سیٹ پر نہیں آئے جس پر اجے دیوگن غصے سے لال پیلے ہو گئے اور کپل کی اس حرکت کی بعد خبریں زیر گردش تھی کہ ان کے پروگرام کو بند کردیا جائے گا جب کہ اب سونی ٹی وی کے ترجمان نے کپل شرما شو بند ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میزبان کی مکمل صحتیابی تک شو آن آیئر نہیں ہو گا۔
دوسری جانب کپل شرما نے خود بھی پروگرام بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ دنوں کے لیے مکمل آرام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ میں اپنی خراب صحت کو ایسے ہی نظر انداز نہیں کر سکتا، جلد ہی میری فلم بھی ریلیز ہونے والی ہے لہذا میرا شیڈول بہت مصروف جا رہا ہے مگر میں شاندار انداز میں واپسی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے آرام کی وجہ سے چند پروگرام ہی آن ایئر نہیں کیے جائیں گے اور اس حوالے سے میں چینل انتظامیہ کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری بات سنی اور مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا۔ واضح رہے کامیڈین کپل شرما آج کل اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جب کہ انہیں بلڈ پریشر کی بیماری بھی لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے پروگرام پر توجہ نہیں دے پا رہے۔

loading...