اشاعت کے باوقار 30 سال

اپنے ای میل اکاﺅنٹ کا پاسورڈ فوری تبدیل کریں

اپنے ای میل اکاﺅنٹ کا پاسورڈ فوری تبدیل کریں

ایمسٹرڈیم: اگر آپ نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اپنا ای میل پاسورڈ تبدیل نہیں کیا تو اب مزید دیر نہ کریں اور یہ کام فوری طور پر کر لیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بری طرح پچھتانا پڑ جائے۔ دنیا بھر میں ای میل صارفین کے 70 کروڑ سے زائد پاسپورڈ چوری ہو گئے ہیں اور کچھ بعید نہیں کہ ان میں آپ کا بھی پاسورڈ شامل ہو۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کے ای میل پاسپورڈز کی ہیکنگ کا آغاز نیدرلینڈز میں ایک سپیم بوٹ ’آن لائنر‘ سے ہوا اور ہیکروں نے تمام چوری شدہ پاسورڈ انٹرنیٹ پر بھی فراہم کر دیئے ہیں، جہاں سے کوئی بھی کسی کا بھی پاسورڈ لے کر اس کے ای میل اکاﺅنٹ میں گھس سکتا ہے۔ سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا پاسورڈ بھی چوری شدہ پاسورڈز میں شامل ہے یا نہیں تو اس کیلئے ویب سائٹ (HIBP) Have I been Pawned کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کروڑوں صارفین کے پاسورڈ عام دستیاب ہونے کے بعد ہیکرز پہلے ہی بے شمار لوگوں کے ای میل اکاﺅنٹس میں گھس کر ان کی ذاتی معلومات چور کر چکے ہیں، جن میں بینک اکاﺅنٹ کی معلومات بھی شامل ہیں۔ آپ بھی کسی بڑی مصیبت سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنا ای میل پاسپورڈ تبدیل کر لیں۔

loading...