اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

امریکہ کا سان فرانسسکو کونسلیٹ کی تلاشی کا اعلان

ماسکو، واشنگٹن:ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے، روسی کمپانڈ بند کرنے کے بعد امریکہ نے سان فرانسسکو کونسلیٹ میں تلاشی کا اعلان کر دیا، روس نے امریکی سفیر کو طلب کر کے وضاحت مانگ لی۔روس نے امریکہ کی جانب سے سان فرانسسکو کونسلیٹ اور واشنگٹن میں ٹریڈ مشن کی تلاشی کے منصوبے کو بے نقاب کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی ایجنسی ایف بی آئی تلاشی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ سفارتی عملے کو تلاشی سے بارہ گھنٹے قبل رہائشی عمارتیں خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔ روس نے امریکی نائب سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ روس نے امریکہ پر واضح کیا کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ روسی سفارتی حدود میں غیرقانونی تلاشی کا منصوبہ جارحانہ اقدام ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سفارتی استثنی کو یقینی بنائے۔

loading...