اشاعت کے باوقار 30 سال

پی ٹی آئی کونسلر کا قابل تقلید کارنامہ

پی ٹی آئی کونسلر کا قابل تقلید کارنامہ

بونیر: ) عموما عوامی نمائندہ اس فرد کو کہا جاتا ہے جو عوام کے دکھ اور درد سمجھتا ہے، ان کی خوشی اور غمی میں ان کے شانہ بشانہ ہوتا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی بخار آیا تو وہاں کے منتخب عوامی نمائندے غائب ہو گئے جس کے بعد عوام نے شہباز شریف کو بلانا شروع کر دیا ۔ لیکن بعض ایسے عوامی نمائندے بھی ہیں جو ڈینگی کے بعد عوام کے ساتھ رہے، ایسا ہی ایک عوامی نمائندہ بونیر کے ایک گاﺅں سے سامنے آیا جس نے محلے میں خود مچھر مار سپرے کی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلر امیر زیب نے بونیر کے گاﺅں کلیاڑی میں خود ڈینگی مار سپرے کیا، سپرے مشین اٹھائے ہوئے کونسلر محلے کی گلیوں اور نالیوں میں خود سپرے کر رہا ہے جب کہ گاﺅں کے افراد نے کونسلر کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امیر زیب نے ڈینگی کے خلاف جد و جہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور باقی افراد اور عوامی نمائندوں کے لئے بھی ان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔

loading...