اشاعت کے باوقار 30 سال

بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری مکمل

بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری مکمل

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے شریف فیملی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی گلے کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں گلٹی بنی تھی جس کا چیک اپ کروایا گیا تو کینسر کی تشخیص کی گئی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کے گلے کے کینسر کی تشخیص ابتدائی سٹیج پر ہی کر لی گئی تھی جس کا علاج ممکن ہے اور پیچیدہ بھی نہیں ہے۔ نواز شریف گزشتہ روز لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے اور وہ اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیں۔

loading...