اشاعت کے باوقار 30 سال

رسل برینڈ نے لارا گلاچر سے شادی کر لی

رسل برینڈ نے لارا گلاچر سے شادی کر لی

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار رسل برینڈ نے لائف سٹائل بلاگر لارا گلاچر سے شادی کر لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکار رسل برینڈ نے لائف سٹائل بلاگر لارا گلاچر سے برطانیہ کے قصبہ ہینلے آن تھیمز میں گھر کے قریب چرچ میں شادی کی۔ جس میں ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور چند فلمی شخصیات جس میں ناول گلیگر، جوناتھن روز اور دیگر شامل ہیں نے شرکت کی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔