اشاعت کے باوقار 30 سال

ہندوؤں نے مزید دو مسلمانوں کو اپنی گائے ماتا کی بھلی چڑھا دیا

ہندوؤں نے مزید دو مسلمانوں کو اپنی گائے ماتا کی بھلی چڑھا دیا

کلکتہ: بھارت کی مشرقی ریاست بنگال کے ایک گاؤں میں ٹرک پر مویشی لے جانے والے دو مسلمانوں کو مشتعل دیہاتیوں نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک میں مویشی سوار تھے جنہیں ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب مغربی بنگال کے ایک گاں میں منتقل کیا جا رہا تھا تاہم دیہاتیوں نے انہیں روک لیا۔ مغربی بنگال پولیس کے سینئر افسر انوج شرما کا کہنا تھا کہ دیہاتیوں نے سڑک بلاک کر کے ڈارئیور کو گاڑی روکنے پر مجبور کیا، اس کے بعد دو افراد کو گاڑی سے باہر نکالا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اس واقعے کے محرکات سامنے نہیں آ سکے۔ یاد رہے کہ مغربی بنگال میں گائے کو ذبح کرنے کی اجازت ہے جبکہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے کی سزا عمر قید ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکومت میں آنے اور نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں گائے کے گوشت کے استعمال کرنے والوں پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور انتہا پسند ہندوں اور 'گائے رکشک تحریک' کے کارکنوں کی جانب سے رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں سیکڑوں مسلمان اور نچلی ذات کے ہندو ہلاک ہو چکے ہیں۔

loading...