اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

افغانستان سے کہیں نہیں جا رہے

افغانستان سے کہیں نہیں جا رہے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ طالبان 2 سال سے اپنی طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں، طالبان کو پیغام دینا ہے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے اور طالبان کے خلاف افغان حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں کارروائیاں زمینی حقائق کے مطابق کی جائیں گی، نئی پالیسی کے تحت وزیر دفاع کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا اور وزیر دفاع کو افغانستان میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا اختیار ہے، ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ افغان حکومت کو طالبان سمیت تمام قبائلیوں سے مصالحت کا راستہ اپنانا چاہئے، نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی، یقینی بنانا ہے کہ آئندہ افغانستان کا کوئی علاقہ اس قسم کے حملے کے لئے استعمال نہ ہو۔

loading...