اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہش مند اور کوئی نہیں

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں، جب بھی ایسا ہوا مل کر کام کرنے کی خواہش سے بہتری آئی، نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہش مند اور کوئی نہیں، افغان امن عمل کے لئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے اعلان میں پاکستان پر الزامات عائد کئے تھے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں اور اسلام آباد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لئے کارروائی کرے جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

loading...