اشاعت کے باوقار 30 سال

پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح

پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح

کراچی: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کر دیا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے فرٹیلائزر درآمد کرتے تھے اب لاکھوں ٹن فرٹیلائزر برآمد کر رہے ہیں، ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اب تک ایل این جی کے 100جہاز یہاں آ چکے ہیں، ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ کے اندر ایل این جی پر کام شروع کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایل این جی کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا ، 2 پارٹیوں کی ایل این جی لانے کی بولی جمع کرائی تھی ، ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا ، ایل این جی کی بولی کا عمل مکمل شفاف رہا ، وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی پاکستان لانے کی ماضی میں سرکاری کوششیں ناکام رہیں ، ایل این جی ٹرمینل 330 دن کی رکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ہے ۔

loading...