اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

پیر کو خاتون سے دست درازی مہنگی پڑ گئی

پیر کو خاتون سے دست درازی مہنگی پڑ گئی

میاں چنوں: وجھیانوالہ میں خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق میاں چنوں کے علاقے وجھیانوالہ میں خواتین نے دستی درازی کرنے پر جعلی پیر کی جوتوں سے درگت بنا دی جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ خواتین اپنے گمشدہ بچے کی بازیابی کے لیے پیر کے پاس تعویذ لینے آئی تھیں لیکن پیر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے ساتھ نا مناسب حرکت کی جس پر خواتین نے چپلوں سے پیر کی خوب ٹھکائی کرتے ہوئے درگت بنا دی، جب کہ پولیس کو بھی بلا لیا۔ پولیس کے پہنچنے پر پیر نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ خواتین نے اچھی طرح ٹھکائی کرنے کے بعد جعلی پیر کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

loading...