اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ٹرمپ نے توہینِ عدالت کے مجرم کو معاف کر دیا

ٹرمپ نے توہینِ عدالت کے مجرم کو معاف کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایریزونا کے توہینِ عدالت کے مجرم شیرف جو آرپائیو کو معاف کر دیا 85 سالہ آرپائیو کو اس وقت مجرم قرار دیا گیا تھا جب انھوں نے مشتبہ تارکینِ وطن کی نگرانی کرنے کے عدالتی حکم کو نظر انداز کر دیا تھا۔ انھیں اکتوبر میں سزا سنائی جانی تھی۔ صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرپائیو نے کہا کہ انھیں 'وزارتِ انصاف میں صدر اوباما کے دور کی باقیات کی جانب سے سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔' ٹرمپ پہلے کئی بار آرپائیو کی تعریفیں کر چکے ہیں جو تارکینِ وطن کے خلاف سخت اور متنازع مؤقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے معافی کے بیان میں لکھا: 'آرپائیو کی زندگی اور کریئر 18 برس کی عمر میں شروع ہوئے جب انھوں نے کوریا کی جنگ شروع ہونے کے بعد فوج میں شمولیت اختیار کی۔ شیرف کی حیثیت سے آرپائیو نے عوام کو جرم اور غیر قانونی تارکینِ وطن سے بچانے کے لیے خدمات سرانجام دیں۔'اب جب کہ ان کی عمر 85 برس ہے، ہماری قوم کی 50 برس تک قابلِ قدر خدمت کرنے کے بعد وہ صدارتی معافی کے مستحق ہیں انھیں اکتوبر میں چھ ماہ کی سزا ہو سکتی تھی۔

loading...