اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈونلڈ ٹرمپ کی ونیزویلا کے خلاف نئی پابندیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی ونیزویلا کے خلاف نئی پابندیاں

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونیزویلا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ونیزویلین حکومت یا اس کی حکومتی آئل کمپنی کے ساتھ قرضوں کے معاملات کو ممنوع کر دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد صدر نکولس مادورو کی آمریت کو ایندھن فراہم کرنے والی فائنانسنگ کو روکنا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ونیز ویلا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا مقصد صرف اور صرف مادورو کی آمریت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے ۔

loading...