اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

چین نے مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

چین نے مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن: چین نے عالمی سطح پر مقبولیت میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی سطح پر چین کی مقبولیت میں اضافہ اور امریکی مقبولیت کمی دکھائی دیتی ہے ،19ممالک میں چین کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جب کہ 13 ممالک میں اب بھی امریکہ کی مقبولیت کافی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق چین کا گراف گزشتہ دہائی میں تیزی سے اوپر کی جانب دکھائی دیتا ہے جب کہ امریکی گراف گرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آسٹریلیا ، میکسیکو، پیرو، سینی گال ، سپین اور ترکی اور کینیڈا میں چین کی مقبولیت امریکہ کی نسبت کہیں زیادہ دکھائی دیتی ہے جب کہ جرمنی ، فرانس ، برازیل ، سویڈن ، برطانیہ میں امریکہ چین کی نسبت مقبول ہے لیکن کینیا کے سروے میں دونوں ممالک مابین مقابلہ برابر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے دوران روس کی مقبولیت عالمی سطح پر صرف ایک ملک گریس میں تھی لیکن حالیہ برسوں میں امریکہ کی گرتی ساکھ نے روس کو بھی مقبولیت میں کافی حد تک اوپر لا کھڑا کیا ہے۔ روس اور امریکہ کے مابین مقبولیت میں سب سے کم فرق میکسیکو میں ریکارڈ کیا گیا جب کہ میکسیکو عوام کی نظر میں اس وقت روس اور امریکہ ہم پلہ ہیں۔ 33 ممالک کے سروے میں چین کی مقبولیت میں اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ چین کی مقبولیت 48 فی صد سے بڑھ کر 52 فی صد ہو گئی ہے اور امریکی مقبولیت 64 فی صد سے کم ہو کر 50 فیصد تک آ گئی ہے۔

loading...