اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستان پر الزامات: امریکی میڈیا بھی میدان میں آ گیا

پاکستان پر الزامات:  امریکی میڈیا بھی میدان میں آ گیا

واشنگٹن: امریکی میڈیا اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے۔ امریکی ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبر نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں اپنا کردار بڑھانے کی دعوت کے باعث پاکستان سے تعاون کی امید مزید کم ہو جائے گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کے منفی نتائج برآمد ہو ں گے، اخبار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہا کہ امریکی پالیسی سازوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی تجاویز دیں اور پھر خود ہی انہیں مسترد کیا، ٹرمپ کی تنقید پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا باعث بھی بنے گی کیونکہ دونوں ممالک بھارت کو خطے میں اپنا مخالف سمجھتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے ایک اور آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے افغان معاملات میں بھارتی کردارکو دعوت دی گئی ہے، اس پر پاکستان کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہار سامنے آ سکتا ہے، کیونکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارتی ایجنسی را افغانستان کی سرزمین کو بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کرانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی ہاوس انٹیلی جنس کمیٹی کے ممبر ایڈم بی شیف کا کہنا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں اپنا کردار بڑھانے کی دعوت کے باعث پاکستان سے تعاون کی امید مزید کم ہو جائے گی، امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک حد تک ہی پاکستان پر دباؤ ڈال سکتا ہے، جب کہ پاکستان امریکی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لئے امریکا کا پاکستان پر دباؤ کارگر ثابت نہیں ہو گا۔

loading...