اشاعت کے باوقار 30 سال

مشی گن کے گورنر کے الیکشن کے لیے مسلمان امیدوار

مشی گن کے گورنر کے الیکشن کے لیے مسلمان امیدوار

مشی گن : امریکا کی ریاست مشی گن سے ایک مسلمان امیدوار نے گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنرکا الیکشن لڑنے کے خواہش مند مصری امریکن السعید کو ڈیموکریٹ صدر اوباما سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ السعید کی اہلیہ سفید فام امریکی ہیں جنہوں نے مسیحیت ترک کر کے اسلام قبول کر لیا تھا۔ مشی گن کے موجودہ گورنر کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے اور ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد ریاست مشی گن میں نسلی منافرت کے واقعات بڑھے ہیں۔ ڈیموکریٹ السعید کا کہنا ہے کہ مشی گن تبدیلی کے لیے تیار ہے ۔ السعید الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے تو وہ امریکا کے پہلے مسلمان گورنر ہوں گے۔ ادھر پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود بھی اس بار ریاست کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ کیلیفورنیا کو ڈیموکریٹ پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جس کے باعث ڈاکٹر آصف محمود کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں ۔

loading...