اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا

قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد : قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کا پروانہ مل گیا ، قومی کرکٹرز نے ہاکی کھلاڑیوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین کھیل پیش کرنے کے باجود قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ ہالینڈ میں ہونے والے یورو ہاکی چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ تک بھی رسائی حاصل کر چکی ہیں جس پر ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں نمبر پر رہنے والی گرین شرٹس کو بھی ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا۔ قومی ٹیم کی رینکنگ 14 ویں ہے اور قومی کرکٹرز شعیب ملک ، کامران اکمل اور محمد حفیظ نے اپنے ہم وطن ہاکی کھلاڑیوں کو اس پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ ورلڈ کپ آئندہ سال 28 نومبر سے بھارت میں شیڈول ہے اور کرکٹرز کہتے ہیں کہ وہ بے تابی سے اس کا انتظار کر رہے ہیں ۔

loading...