اشاعت کے باوقار 30 سال

پی آئی اے کا عراق اور بینکاک کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا عراق اور بینکاک کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی ائیرلائن(پی آئی اے) نے عراق کے شہر نجف اور تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے دیگر ممالک میں اپنا دائرہ کار بڑھانے کیلئے نجف اور بینکا ک کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق نجف کے لئے پہلی پرواز کراچی سے 14ستمبر کو آپریٹ ہوگی جبکہ بینکا ک کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز16ستمبر کو کراچی سے روزانہ3,3پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

loading...