اشاعت کے باوقار 30 سال

کشمیر پر امریکا کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

کشمیر پر امریکا کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کے لئے مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کشمیر پر امریکا کی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو بات کرنے کی ضرورت ہے، ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ابھی پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی، تاہم افغانستان اور خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ پینٹاگون نے کرنا ہے، افغانستان میں سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے ۔

loading...