اشاعت کے باوقار 30 سال

برطرف بھارتی فوجی مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گیا

برطرف بھارتی فوجی مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گیا

نئی دہلی: بھارتی فوج میں کرپشن کو بے نقاب کرنے والا برطرف بھارتی فوجی مودی سرکار کے خلاف ڈٹ گیا۔ تیج بہادر کا کہنا ہے کہ 25اگست تک افسروں کے خلاف تحقیقات نہ ہونے کی صورت میں بغاوت کر دوں گا۔ جس کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورس کے اہلکار تیج بہادر کی ویڈیو پیغام سامنے آنے پر تہلکا مچا تھا۔ پھر رواں سال اپریل میں تیج بہادر کو ڈیوٹی سے برطرف کر دیا گیا تھا اور اب تیج بہادر کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ نریندر مودی اور وزیر داخلہ نے فوجی افسروں کے خلاف تحقیقات کا وعدہ کیا تھا مگر کوئی تحقیقات نہیں کی گئی۔ اگر25اگست تک فوجی افسروں کے خلاف تحقیقات نہ ہوئی تو بندوق اٹھا لوں گا۔ دوسرے فوجیوں کو بھی میرا ساتھ دینا چاہیئے اور ان کرپٹ لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ ہماری بغاوت کی ذمہ دار بھارتی سرکار ہو گی۔

loading...