اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

نیمار کا فرنچ کلب کے ساتھ ریکارڈ معاہدہ بارسلونا انتظامیہ کو ہضم نہیں ہوا

نیمار کا فرنچ کلب کے ساتھ ریکارڈ معاہدہ بارسلونا انتظامیہ کو ہضم نہیں ہوا

بارسلونا: سپر سٹار فٹبالر نیمار کا فرنچ کلب کے ساتھ ریکارڈ معاہدہ بارسلونا انتظامیہ کو تاحال ہضم نہیں ہو رہا، سٹرائیکر کو اضافی بونس کی رقم واپس کرنے کے لیے قانونی جنگ چھیڑ لی۔ برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر کی بائے بائے پر سپینش کلب بارسلونا کی ہائے ہائے شروع ہو گئی۔ ٹیم بارسا کی روایتی حریف رالس میڈرڈ سمیت ناکامیوں کے بعد کامیابی کے باوجود لڑائی جاری ہے، نیمار کا پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ دو سو بائیس ملین یورو کا ریکارڈ معاہدہ اور زبردست آغاز بارسا انتظامیہ کو ہضم نہیں ہو رہا۔ بارسلونا کلب نے برازیلی سپر سٹار کے خلاف عدالتی محاذ کھول لیا۔ گیارہ اگست کو بارسلونا کے عدالتی ٹریبونل میں کہا کہ بونس کی رقم واپس کی جائے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ بونس کی رقم آئندہ پانچ سال تک بارسلونا کے ساتھ رہنے سے مشروط تھی، ساتھ ہی یہ کہا کہ آٹھ اعشاریہ پانچ ملین کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے ورنہ دس فیصد جرمانے کے ساتھ ادا کرنا ہو گی۔