اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

مودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے

مودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے

لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔امریکہ افغان جنگ میں اپنی ناکامی کا ملبہ پا کستان پر نہ ڈالے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے ویتنام جنگ میں شکست کاملبہ کمبوڈیا پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ کا ملبہ ایران پر گرا دیا اب واشنگٹن نے افغانستان میں ہار کا الزام پاکستان پر دھر دیا۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس اور تنظیمیں پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور نریندر مودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔

loading...