اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم

ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سورج گرہن کے موقع پر احتیاطی تدابیر سے لاعلم نکلے ، وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر کھڑے ہو کر بغیر چشمے کے سورج گرہن کا نظارہ کیا ، میلانیا کے یاد کرانے پر ٹرمپ کو چشمہ لگانا یاد آیا۔ ایوانکا ٹرمپ بھی اس تاریخی نظارے کو دیکھنے کے لئے موجود تھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انداز نرالے ، سورج گرہن کے موقع پر ان کے دماغ کو بھی گرہن لگ گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ سورج گرہن دیکھنے وائٹ ہاؤس کی بالکونی پر میلانیا کے ساتھ پہنچے مگر چشمہ لگانا بھول گئے آسمان کی طرف عجیب و غریب اشارے بھی کئے۔ میلانیا کے یاد کرانے پر ٹرمپ نے جیب سے چشمہ نکالا مگر لگایا نہیں۔ میلانیا کچھ کہنے کے لئے انہیں پلر کے پیچھے لے گئیں جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے چشمے کے ساتھ انٹری دی۔ سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کے لئے ایوانکا ٹرمپ اور امریکی وزرا بھی موجود تھے ، سب نے کالے چشمے لگائے مگر ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد نہ رہا۔

loading...