اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈک گریگوری 84 برس کی عمر میں چل بسے

ڈک گریگوری 84 برس کی عمر میں چل بسے

نیویارک : ہالی ووڈ کے کامیڈی اداکار، استاد، لکھاری اور سماجی کارکن ڈک گریگوری 84 برس کی عمر میں صحت کی خرابی کے باعث چل بسے۔وہ گزشتہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔سینٹ لوئس میں پیدا ہونے والے ڈک گریگوری 1960 کی دہائی کے معروف اور شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار تھے،ان کی معروف میگزین پلے بوائے سمیت دیگر میگزینز کے سرورق پر بھی تصاویر شائع ہوئیں۔ان کی موت پر مداحوں اور ہولی وڈ سے وابستہ افراد نے دکھ کا اظہار کیا۔