اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ہالی ووڈ فلم دی ہٹ مینز باڈی گارڈ باکس آفس پر پہلے نمبر پر

ہالی ووڈ فلم دی ہٹ مینز باڈی گارڈ باکس آفس پر پہلے نمبر پر

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم دی ہٹ مینز باڈی گا گزشتہ ہفتے باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔فلم کی کہانی ایک ایسے باڈی گارڈ کے گرد گھوم رہی ہے جو عالمی عدالت انصاف میں ایک اہم مقدمہ لے جانے کے لیے اپنے دشمن سے ہاتھ ملا لیتا ہے۔ فلم کا مرکزی کردار ریان رینالڈز جب کہ سیموئل ایل جیکسن ہٹ مین کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔ اپنی ریلیز کے تین دنوں میں فلم نے 2 ارب 27 کروڑ روپے کما لئے۔ فلم انابیل کریئشن ایک ارب 63 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم میں ایسے جوڑے کی کہانی دکھائی گئی ہے کہ جن کی بیٹی بارہ برس قبل ایک حادثے کا شکار ہو جاتی ہے تاہم فلم میں پراسراریت کا آغاز اس وقت ہوتا ہے کہ جب ایک یتیم خانے کی متعدد چھوٹی بچیاں ان کے گھر آ کر رہنے لگتی ہیں۔ جب کہ فلم لوگن لکی 85 کروڑ روپے کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہے جو کار ریسنگ کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ تیار کرتے ہیں اور سالانہ ریسنگ ایونٹ سے حاصل ہونے والی کمائی غائب کرنے کے لئے یہ دونوں بھائی ایک پیشہ ور مجرم کی مدد حاصل کرتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کروا کر ڈیل کر لیتے ہیں۔

loading...