اشاعت کے باوقار 30 سال

ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

لاس اینجلس : ہالی ووڈ اداکارہ ایما سٹون رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوربز میگزین کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق انہوں نے رواں سال 26 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔ اس فہرست میں جینفر اینسٹن 25 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ دوسرے جب کہ گزشتہ دو سالوں سے ٹاپ پوزیشن پر براجمان جینفر لارنس 24 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ فہرست جون 2016 سے جون 2017 کے درمیانی عرصے کی ہے ۔ اس فہرست میں کوئی بھارتی اداکارہ اپنی جگہ نہیں بنا سکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دیپکا پڈکون واحد بھارتی اداکارہ تھیں جو 6 کروڑ سے زیادہ کمائی کر کے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ اس بار جن اداکاراؤں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہیں، ان کی اوسطا کمائی 7 کروڑ سے زائد ہے۔

loading...