اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکا میں سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن

امریکا میں سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن

واشنگٹن : امریکا میں ایک صدی یعنی سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن پیر کو ہو گا۔ سورج گرہن دیکھنے کے لیے واشنگٹن کے ایئر اینڈ اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں متبادل توانائی کے دور میں شمسی توانائی کے حوالے سے گرڈ پاورز سے متعلق پہلے بڑے تجربے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ امریکا کی 100سالہ تاریخ میں پہلی بار مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے جو ملک بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ اس سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کئے ہیں، جب کہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپکن ویلز امریکا میں وہ مقام ہو گا جو اس سورج گرہن کا مرکز ہو گا۔ اس شہر میں پیر کی دوپہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا تو زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا اور یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیسسیکنڈ تک جاری رہے گی۔

loading...