اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سفید فام نسل پرست تنظیم کے فیس بک اکاونٹس پر پابندی

سفید فام نسل پرست تنظیم کے فیس بک اکاونٹس پر پابندی

واشنگٹن: نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی اشاعت پر فیس بک کی جانب سے امریکا کی سفید فام نسل پرست تنظیم کے اکاونٹس پر پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیس بک کے ترجمان روچیکا پودھراجا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سفید فام نسل پرست کارکن کریسٹوفر کینٹ ول کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹس پر پابندی ان کی جانب سے اشتعال انگیز اور نسلی نفرت پر اکسانے والے مواد نشر کرنے پر عائد کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک نے سفید قوم پرست تحریک سے منسلک کم سے کم 8 صفحات کو ہٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ36 سالہ کینٹ ول نے اپنے آپ کو ایک سفید قوم پرست قرار دیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا فخریہ انداز میں اعلان کیا تھا۔

loading...