اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بھارت، شدید بارشیں اور سیلاب

بھارت، شدید بارشیں اور سیلاب

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں زبردست بارش سے گنگا سمیت تمام دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ ریاست کے 14 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال جوں کی توں ہے۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 119 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مینجمنٹ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیلاب سے پورنیہ، کشن گنج، ارریہ، کٹیہار، مدھے پور وغیرہ اضلاع کے 110 بلاک میں تقریباً 93 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ فوج کے ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر فورس اور ریاستی فورس کے جوان مسلسل راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ان 14 اضلاع میں این ڈی آر ایف کی 27 ٹیمیں 1110 فوجی جوان اپنی 114 کشتیوں کے ساتھ جبکہ طبی موبائل دستہ بھی علاقے میں مصروف ہے۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

loading...