اشاعت کے باوقار 30 سال

ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

 ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

لندن: نوبل یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے جہاں وہ سیاست ، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی جبکہ بین الاقوامی یونیورسٹی میں داخلہ ملنے پر ملالہ پرجوش ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں آکسفورڈ جانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں جب کہ تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا اور یہ ایک مشکل ترین سال تھا۔ آخر میں انہوں نے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں بھی اظہار کیا ہے ۔ملالہ کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارکباد یں دینا شروع کر دی ہیں۔

loading...