اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی خاتون سیاستدان چلتی گاڑی سے گر کر ہلاک

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ایک بھارتی خاتون سیاستدان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔ سنتیا پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی خاتون گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر بیلٹ باندھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک دروازہ کھل گیا اور ان کا سر لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی سنیتا پرشانت کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تھا۔ انہوں نے 2011 کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔ اس حادثے نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ ڈرائیونگ یا سفر کے دوران سیٹ بیلٹ باندھنا کیوں اتنا ضروری ہے۔

Shock over death of politician from Kerala in Sharjah
loading...